7 اکتوبر 2012 - 20:30

ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے رکن محمد صالح جو کار نے کہا ہے کہ تہران ،گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ اپنے مذاکرات جاری رکھے گا۔

ابنا: محمد صالح جوکار نے آج صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے ساتھ گروپ پانچ جمع ایک کے آئندہ اجلاس کے بارے میں کہا کہ مغربی ممالک ، جنہوں نے ایران کے خلاف پابندیاں عائد کر رکھی ہيں، اب وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے خواہاں ہيں تاکہ ایران کی معیشت پران پابندیوں کے اثر کا جائزہ لے سکیں۔

صالح جوکار نے کہا کہ مغربی ممالک اور صہیونیوں کے تصور کے برخلاف ایران پر پابندیوں کاکوئی اثر نہيں ہوا ہے اور ایران نے، اپنے ایٹمی پیکج میں جو شرائط رکھی ہيں ان سے پیچھے نہيں ہٹے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے رکن نے مزید کہا کہ ایران اپنے ایٹمی حقوق کے حصول سے پیچھے نہيں ہٹے گا اور اگر مغربی ممالک پابندیاں لگانے سے باز نہيں آئيں گے تو مذاکرات کاکوئي خاص فائدہ نہيں ہوگا۔

.......

/169